ڈھاکا:بنگلہ دیش کی مشہور اداکارہ نے فلم انڈسٹڑی کو خیر آباد کہہ کراسلام کی تبلیغ کا کام شروع کر دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق22سالہ اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے فلمی صنعت کونہ صرف خیر آبادکہہ دیا ہے بلکہ اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنا حلیہ بھی یکسر تبدیل کر لیا ہے۔وہ اب نہ صرف ہاتھوں پر دستانے اور پاﺅوں پر موزے پہنتی ہیں بلکہ برقعہ بھی استعمال کرتی ہیں اوراسکے علا وہ انھوں نے اپنانام بھی تبدیل کر کےامتااللہ رکھ لیا ہے اورمدرسے میں قرآن بھی پڑھنا شروع کر دیا ہے۔
انکی زندگی میں یہ تبدیلی کیسے آئی اس پر ایک کتاب بھی اسی ماہ شائع ہوئی ہے جو لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ خریدی اورکچھ ہی دنوں میں اسکی ہزاروں کا پیاں فروخت ہو گئیں۔
اسکے بعداب دوسری کتاب بھی منظرعام پر آرہی ہے جسکا نام ’ہیپی سے امتاللہ تک‘ ہے جو انکے انٹرویو پرمشتمل ہے جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ انکی زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی۔ اس سے پہلے نازنین اختر فلم میں مرکزے کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی تھیں ۔ وہ 2014میں تب بین الاقوامی میڈیا میں منظر عام پر آئیں جب انھوں نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روبیل حسین پر زیادتی کاالزام لگاتے ہوئے ان پر کیس کر دیاتھالیکن جلد ہی انھوں نے کیس واپس لے لیا ۔ عدالت سے کیس واپس لینے کی بعدانھوں نے اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کر لیااور اب انکے مطابق وہ اب کبھی بھی فلم انڈسٹری میں واپس نہیں جائیں گی۔
بنگلہ دیش کی اداکارہ نےفلم انڈسٹری چھوڑ کر تبلیغ شروع کردی
08:39 PM, 23 Jun, 2017