نیوزی لینڈ کے آف سپنر جیتن پٹیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

06:46 PM, 23 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

ویلنگٹن:  نیوزی لینڈ کے آف سپنر جیتن پٹیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 37 سالہ پٹیل کو 24 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 11 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے اب میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کی جائے.

امید ہے کہ میرا فیصلہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت ہو گا، کیریئر کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور بورڈ حکام کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔

پٹیل نے ٹیسٹ میں 65، ون ڈے میں 49 اور ٹی ٹونٹی میں 16 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزیدخبریں