کمبائنڈ گروپ کےلئے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.29 فیصد اضافہ

06:14 PM, 23 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کے لئے افراط زر   کی ہفتہ وار شرح میں 0.29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 22 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ 220.48 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس سے پچھلے ہفتہ 219.85 فیصد تھا۔ گزشتہ سال کے اس ہفتہ کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 1.74 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کم آمدنی والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.26 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جن اشیائ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں سگریٹ، پیاز، دال چنا، دال مونگ، سرخ مرچ، دال ماش، دال مسور، ایل پی جی سلنڈر اور آٹا شامل ہے جبکہ ٹماٹر، مرغی کے گوشت، انڈے، چھوٹے گوشت، کیلا، آلو، گڑ اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزیدخبریں