کراچی: پاکستانی فنکار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور بہت سے ابھی بھی بالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بالی ووڈ فلم"مام" بھی 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجینڈری اداکارہ سری دیوی، سجل علی کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اداکارہ سری دیوی فلم "مام" کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کر رہی ہیں۔
اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم مام کی تشہری مہم عروج پر ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت جا کر فلم کو پروموٹ نہیں کر سکتی لیکن یہاں سے ہر وقت رابطے میں ہوں۔ ابھی تک بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے امید کرتی ہوں کہ فلم کی ریلیز کے بعد بھی اچھے ریسپانس ملیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شروع میں ڈری ہوئی تھی لیکن شوٹ کے پہلے دن تمام ڈر دور ہو گئے انسان کو کام آتا ہو تو وہ کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہو جاتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں