برلن: جرمنی میں ترکوں اور عربوں کو کرائے کے مکانات کے حصول میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق کرایہ پر گھر کے لئے درخواست میں اگر جرمن نام کا استعمال کیا جائے تو اس درخواست کا جواب موصول ہوتا ہے لیکن اگر ترک، عرب، پولش یا اطالوی ناموں کا استعمال کیا جائے تو عام طور پر اس درخواست کا جواب نہیں دیا جاتا یا پھر درخواست رد کر دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 10مختلف شہروں میں کرائے کے مکانات کے 6 ہزار 570 اعلانات کے لئے ترک، عرب، پولش اور اطالوی ناموں کے ساتھ تقریباً 20 ہزار درخواستیں دی گئیں۔ان درخواستوں میں سے 8 ہزار درخواستوں کا جواب دیا گیا اور نتائج کی رو سے سب سے امتیازی رویے کا اظہار میونخ اور فرینکفرٹ کے شہروں میں کیا گیا۔
سروے میں ترک اور عرب ناموں کے ساتھ درخواستیں دینے والے مردوں کے لئے زیادہ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا گیا۔سروے کے مطابق امتیاز کا مظاہرہ زیادہ تر جنسیت اور قوم کی وجہ سے کیا گیا۔