قطری انٹیلی جینس آفیسر نے امارات میں تخریب کاری کا اعتراف کر لیا

قطری انٹیلی جینس آفیسر نے امارات میں تخریب کاری کا اعتراف کر لیا

دوحہ:ابوظہبی ٹی وی پرجمعرات کے د ن شا ئع ہونے والی  ایک ویڈیوفوٹیج میں قطری انٹیلی جینس آفیسرحماد علی محمد علی الحمادی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ قطر متحدہ عرب امارات کی حکومت کیخلاف تخریب کاری میں ملوث رہا ہے۔
الحمادی نے کہاہے کہ اسے انٹیلی جنس کے ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کی طرف مشن دیا گیا تھا کہ وہ اماراتی سِم خرید کربوگس سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بنا کر اماارتی حکومت کو بدنام کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ اکثر ایسے اکاﺅنٹس بناتا رہتا ہے اور ان اکاﺅنٹس کواماراتی راہنماﺅ ں کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے جن میں مرحوم شیخ زید بن سلطان بن ا لنہیان ، شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ عبداللہ بن زید النہیان وغیرہ شامل ہیں۔
2015میں دبئی کی عدالت نے الحمادی کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی اور 1ملین درہم جرمانہ بھی کیاتھالیکن الحمادی کوشیخ خلیفہ بن زید النہیان نے اسی سال کے مئی میں معاف کردیا تھا۔