پشاورمیں مقیم دیگرشہروں کے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے

05:07 PM, 23 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: رمضان المبارک کے اختتام پر پشاورمیں مقیم دیگرشہروں کے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے کہیں لوگوں کو اضافی کرایے کامسئلہ ہے تو بعض مقامات پر گاڑیوں کی قلت کابھی سامنا ہے۔

پشاور جہاں لاکھوں کی تعداد میں دیگرشہروں کے لوگ روزگارکی تلاش میں آتے ہیں شہرمیں قیام پذیر دیگرعلاقوں کے لوگ رمضان المبارک کے اختتام پر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے تو اڈے میں کرایے میں اضافے کا مسئلہ پیش آیالیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمدکرتے ہوئے کرایے میں زیادہ اضافہ نہیں ہواہے۔

پشاورسے دیگر شہروں کو جانے والے گاڑیوں کے ڈرائیورزکاکہناہے کہ واپسی میں گاڑی خالی رہتی ہے جس کی وجہ سے کرایے میں اضافہ کرناپڑتاہے تاہم وہ اس کو بھی غلط قدم قراردیتے ہیں ۔پشاورسے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے سرکاری ملازمین اور دیگرلوگوں کاکہناہے کہ حکومت کرایوں میں اضافے کے خلاف ایک ریگولرسیل قائم کرے تاکہ ضرورت پڑنے پر لوگ خودوہاں رابطہ کریں۔

مزیدخبریں