کراچی: احتساب عدالت میں ایک ارب سے زاہد رفاعی پلاٹوں کیس کی سماعت عدالت نے مفرور ملزمان گرفتار کرکے 22جولائی کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت میں ایک ارب سے زاہد رفاعی پلاٹوں کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے محمد ناصر اور ڈی ڈی او شاکر کنگڑا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب نے موقف دیا کہ جس سے قومی خزانے کو ایک ارب 43کروڑ 99لاکھ ایک ہزار 724روپے کا نقصان پہنچا۔رفائی پلاٹوں کو غیر قانونی طریقے سے 296رہائشی پلاٹوں میں منتقل کیا۔۔ریفرنس میں عارف خان ڈی ڈی او،عاطف حسین نقوی،راشد علی خان ڈی ڈی او،عرفان خان ڈی ڈی او،اختر رشید سپرٹنڈنٹ ڈی اےسمیت 24 ملزمان مفرور ہیں۔کیس میں عرفان خان اور فیروز بنگالی سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔عدالت نے ریفرنس20ڈی ڈی او کے ڈی اے سمیت24ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے۔عدالت نے مفرور ملزمان گرفتار کرکے 22جولائی کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔