لندن: ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائنگ کے کوارٹرز فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناکام رہیں۔ اب روایتی حریف پلے آف میچ کے لیے کل میدان میں اتریں گے ۔ فاتح ٹیم کی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں مسلسل ناکامی کے بعد اب گرین شرٹس پلے آف مرحلے میں قسمت آزمائیں گے۔کواٹر فائنل میں ناکام رہنے والے روایتی حریف کل پلے آف میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
کوارٹرز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبرون ارجنٹائن سے ہوا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے گرین شرٹس کو 1-3 سے ہرایا۔
ادھر بھارت نے ملائیشیا کو 2-3 سے شکست دے دی۔ پلے آف میچ کی فاتح ٹیم کی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔