مظفرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

 مظفرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

مظفرآباد: مظفرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا, گزشتہ مقدس رات کو بھی شہری بجلی سے محروم رہے، دلبراشتہ ہو  کر عوام نے رات کو سڑک بند کر دی۔

محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہدرہ کی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شاہدرہ کے مقام سے ہر طرف کی ٹریفک سڑک پر ٹائر جلا کر تقریبا 3گھنٹے تک بند کر دی، تھانہ پولیس کلیاں اور چوکی پولیس کوہالہ موقع پر پہنچ گئی۔

عوام علاقہ شاہدرہ ،برسالہ ،دانگلی ،بھرورڑہ ،پانچ میل ،نے گزشتہ رات بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے سڑک 4گھنٹے کے لیے چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے بند کر دی، مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار صفید خان عباسی ،الطاف عباسی ،امجد عباسی عبدالرحیم عباسی ،وقار عباسی ،ساجد عباسی ،بختار عباسی ،سدھیر عباسی ،ریاست عباسی ،تبسیم عباسی ،اکمل عباسی ،انجمن عباسی ،نعمان عباسی ،اشراف عباسی ،بلال عباسی نے کی۔

مظاہرہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ بڑی مقدس رات کو بجلی فراہم نہ کرنا ان کے ساتھ ظلم ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی تب تک وہ  کسی صورت راستہ نہیں کھولیں گے، موقع پر موجودہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے محکمہ برقیات سے بات چیت کے بعد بجلی کو بحال کروانے میں کردار ادا کیا ، بجلی بحال ہونے کے بعد مظاہرین نے پرامن طور پر ازخود ٹائر اور پتھر اُٹھا کر راستہ بحال کر دیا.

مصنف کے بارے میں