کولمبو: چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے وزیر کھیل کی تنقید پر لاستھ مالنگا بھڑک اٹھے۔ وزیر کا موازنہ بندر سے کر دیا اور فاسٹ باؤلر کے اس بیان پر سری لنکن حکام حرکت میں آ گئے جس کے بعد باؤلر سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل دیا سری جیا سیکرا کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو موٹا کہنے کے بیان پر سخت موقف اپنانے والے سری لنکن باؤلر لاستھ مالنگا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
دیا سری جیاسیکرا نے کہا کہ اس بیان پر مالنگا سے تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ میں نے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول پر بات کی تھی اور مالنگا کا نام تک نہیں لیا تھا لیکن انہوں نے سرعام میرا نام لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں