واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا کے ایک تازہ میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کا یہ تجربہ بین البراعظمی میزائل میں پیش رفت کا حصہ ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک اور کامیاب میزائل تجربہ کیا ہے.
امریکہ کا خیال ہے کہ یہ تجربہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو فروغ دینے کی ایک اور جھوٹے مرحلے کی کاوش ہے۔ ایک اور امریکی عہدیدار نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں