بیٹے کی گریجویشن پر مریم نواز کا ٹویٹ وائرل ہو گیا

بیٹے کی گریجویشن پر مریم نواز کا ٹویٹ وائرل ہو گیا

اسلام آباد:وزیراعظم اور ان کےاہلخانہ آج کل سعودی عرب میں ہیں ۔ وزیراعظم اور مریم نواز کی عمرہ کے دوران تو تصاویر سامنے آچکی ہیں ۔ تاہم اب مریم نواز کی تازہ ترین ٹویٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے گریجوایشن مکمل کرنے خبر ملنے کے بعد مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

مریم نواز شریف نے اپنے بیٹے کی گریجویشن پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "انہیں اپنی زندگی کی بہترین خبر مدینہ منورہ میں ملی جو کہ شہر ہے حضورﷺ کا، جنید نے پہلی پوزیشن لے کر گریجوایشن کرلی، شکر ہے الحمدللہ"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔