نئی بدلتی صورت حال میں امریکہ اور اسرائیل کا کردار انتہائی اہم ہے ،پرویز مشرف

09:54 AM, 23 Jun, 2017

دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھ پر مقدمات کم ہوں تو وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ، تمام اردو بولنے والوں کو ایک چھتری کے نیچے آنا چاہیے ، پنجابی ،مہاجر، پٹھان ،سندھی اور بلوچ سب پاکستانی ہیں ، حیدر آباد میں ہمارے ایک پروگرام میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے لوگ شریک تھے ،امریکہ ہم سے ناراض ہے اور اس بات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

 سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف  نے کہا کہ امریکہ ہم سے ناراض ہے اور اس بات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ، اس وقت خطے میں بہت اہم چیزیں ہو رہی ہیں ، ایک طرف ایران اور سعودی عرب کا جھگڑا چل رہا ہے تو دوسری طرف بھارت اور افغانستان ہمارے سر پر بیٹھا ہوا ہے ، نئی اور بدلتی صورتحال میں امریکہ اور اسرائیل کا کردار بہت اہم ہے ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ہماری حکومت کو پاکستان کا رتبہ بنانا چاہیے جو کہ بن سکتا ہے ، اسلامی امہ میں امن لانے کا ہمارا کردار ہے اور ہم امن لا سکتے ہیں ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مجھ پر مقدمات کم ہوں تو وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ، تمام اردو بولنے والوں کو ایک چھتری کے نیچے آنا چاہیے ، پنجابی ،مہاجر، پٹھان ،سندھی اور بلوچ سب پاکستانی ہیں ، حیدر آباد میں ہمارے ایک پروگرام میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے لوگ شریک تھے ،چوہدری شجاعت نے مجھ سے کئی بار ملاقات کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں