اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ہم سے نہ مشاورت ہوئی نہ ہم نے فیصلہ کیا۔سینیٹر شیری رحمان نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق ہم سے مشاورت ہوئی نہ ہم نے فیصلہ کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ عسکریت پسندی کی عوامی سیاست یہ لوگ پاکستان میں لے کر آئے ہیں۔ ان کا پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت کے بعد قیادت اپنا موقف خود بیان دے گی۔ پی ٹی آئی سے متعلق حکومت جو بھی کرے گی ہم سے مشورہ ضرور کرے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہم کرنا جانتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں پر امن احتجاج نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی جماعت والا نہیں ہے۔ یہ ہمیشہ جلائو گھیرائو کی سیاست کرتے ہیں، جب اقتدار میں ہوں تو گرد میں سریا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ویڈیوز میں نظر آرہا ہے کہ اس دن ملک میں کیا کچھ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری سانچے میں ڈھلنا چاہتے ہیں تو آئیں ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ یہ اپنی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے اپنے سوا کچھ نہیں سوچ رہے ۔