اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر آدمی ہیں، وہ معافی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر آدمی ہیں، وہ معافی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے معافی تلافی کے لیے یہ بیان دیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی اکٹھے نہیں ہوئے ملتوی کرنی پڑی۔ پی ٹی آئی نے آج بھوک ہڑتال کی لوگ اکٹھے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی آج مانتے ہیں کہ احتجاج کی کال دی۔
اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں توہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر وہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کل باہر بھی کہہ دیں گے غلطی ہوئی ہے معافی دے دیں۔
بانی پی ٹی آئی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، بانی پی ٹی آئی سے کسی بھی بات کی توقع کی جاسکتی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بنوں میں جو کچھ ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا ہے۔