سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی باری ن لیگ اور پھر پی پی کی ہوگی: لطیف کھوسہ

 سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی باری ن لیگ اور پھر پی پی کی ہوگی: لطیف کھوسہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی  کے رہنما  لطیف کھوسہ کاکہنا ہےکہ  سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی باری ن لیگ اور پھر پی پی کی ہوگی۔ لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں کہاکہ  سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تو اگلی باری ن لیگ اور پھر پی پی کی ہوگی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ   تحریک انصاف پر پابندی کا یہ اصولی فیصلہ نہیں، بے اصولی فیصلہ ہے۔بانی پی ٹی آئی سے منسوب بیان کی قانون کے نظر میں دھیلے کی وقعت نہیں ہے۔ 

لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مشرف کے جہاز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس وقت پرویز مشرف کے جہاز کو کہا گیا کہ بھارت میں جاکر لینڈ کریں۔ آج آپ اسی نواز شریف کو لے کر چل رہے ہیں، ان کی فارم 47 کی حکومت بنادی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کا واقعہ جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ کسی تنصیب پر چڑھ دوڑیں۔سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ رؤف حسن کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کوئی تعلق نہیں وہ انفارمیشن سیکریٹری ہیں۔

مصنف کے بارے میں