لاہور: سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کے لیڈر آج گرفتاریوں، چھاپوں اور مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود تھے، یہ ہڑتالی کیپ روزا نہ کی بنیاد پر تین سے سات بجے تک لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس کا دائرہ کار وفاق کےبعد پنجاب میں بھی بڑھایاجارہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ پنجاب اسمبلی کے باہر بھی لگایا جائے گا ۔
ان کاکہنا تھا کہ کل شام تین بجے سے سات بجے تک اسمبلی ہال کے باہر کیمپ لگایا جائے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھو ک ہڑتالی کیمپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔