پی ٹی آئی کابڑا اعلان ، پارلیمنٹ کے باہر روزانہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگے گا

پی ٹی آئی کابڑا اعلان ، پارلیمنٹ کے باہر روزانہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگے گا

اسلام آباد:پی ٹی آئی  نے  روزانہ  پارلیمنٹ کے باہر  بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

 گرفتاریوں، چھاپوں اور مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے علاوہ علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم، سینیٹر ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی  و دیگر موجود تھے۔

یہ علامتی  بھوک ہڑتالی کیمپ3 بجے سے 7 بجے تک لگایا گیا اوراس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیاگیا کہ  علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ روزانہ  سہ پہر 3 بجے سے   شام 7 بجے تک لگایاجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے سپیکر سے ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کیا، ہم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو اٹھایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 3 سے7 بجے  تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو بلا وجہ قید میں رکھا گیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا لیکن وہاں بھی کیمپ لگائیں گے، کیمپ کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، یہ ہمیں ڈیجیٹل دہشتگرد کہہ رہے ہیں ہمیں پاکستان سے محبت کا مینڈیٹ 8 فروری کو ملا، ہارنے والوں کو ایوان میں بٹھایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی رہائی کے لئے علامتی احتجاج ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔