9 مئی کے کیسز،  تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ، بانی پی ٹی آئی کا پنجاب فارنزک ٹیم کے ماہرین کو 3 ٹیسٹس دینے سے انکار 

06:53 PM, 23 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل  ہوگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب فارنزک ٹیم کے ماہرین کو 3 ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

با نی پی ٹی آئی   کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس اڈیالہ پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور کہا کہ پولیس پر اعتبار نہیں ہے۔ ذرائع  کے مطابق  تفتیشی افسر نے کہا آپ تعاون کریں، ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق  ڈی ایس پی جاوید آصف کی یقین دہانی پر بانی پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک سوالات کے جوابات دیے۔ذرائع کے مطابق  تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی  کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت سے اداروں کے زیر تفتیش ہوں، فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔

ذرائع کے مطابق  پی ایف ایس اے کی ٹیم نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔

مزیدخبریں