لاہور:ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انہیں وفاق میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز دوبارہ سیاست میں متحرک ہورہے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کو وفاق میں اہم عہدہ بھی دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں دفتر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں خصوصی پروٹوکول اور اسٹاف دیا جائے گا۔ حمزہ شہباز اہم حکومتی امور انجام دینے کے ساتھ پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروائیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز عرصہ دراز سے سیاسی منظر نامے سے غائب تھے ، حمزہ اپنے ساتھیوں کی احساس محرومی دور کرنے کے لئے دوبارہ متحرک ہوئے ہیں۔ وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کیے گئے سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما حمزہ شہباز کی واپسی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔