کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اس کیلئے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں: عظمی بخاری

 کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اس کیلئے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں: عظمی بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اس کیلئے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں ۔

عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ   ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں، ان کے پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی ہے، نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں، یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، جو بھی منفی پراپیگنڈا پر مبنی مہم چلتی اس کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہوگا، اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اور اس کے سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی، انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف گزار رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

مصنف کے بارے میں