ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے دی

دمبولا:ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے دی۔   ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ 

پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔
یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 103 رنز بنائے، تیرتھا ستیش 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سعدیہ اقبال، نشرا سندھو اور طوبہٰ حسن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کیا، گل فیروزہ نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مصنف کے بارے میں