کراچی : ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
سندھ کے بجٹ میں کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کی زیادہ فروخت کارڈز کے ذریعے ہونے سے اصل فروخت یا اصل انکم ٹیکس آشکار ہونے کا امکان تھا۔
سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کراچی کے 58 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔