پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

02:29 PM, 23 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراض دور  کر دیے گئے۔ عدالت نے درخواست کو26 جولائی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب، اور شبلی فراز کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی،تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست  پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے 26  جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست میں سیکرٹری اطلاعت، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے کو بلاک کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا۔ آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا منشور، سیاسی قائدین کی معلومات مہیا کی گئی تھیں، عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی تھیں تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر قدغن ائین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

مزیدخبریں