نو مئی مقدمات : بانی پی ٹی آئی سے فرانزک تفتیش کیلئے لاہور پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

 نو مئی مقدمات : بانی پی ٹی آئی سے فرانزک تفتیش کیلئے لاہور پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: نو مئی مقدمات کی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے لاہور پولیس ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کےاندر روانہ ہو گئی ۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی موجود ہیں،پی ایف ایس اے ماہرین بانی چیئرمین کے پولیس گرافک،وائس میچنگ،فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کریں گے۔

پی ایف ایس اے کے عابد ایوب،انسپکٹر وقاص خالد بھی اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے۔  لاہور پولیس ٹیم ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو ئی۔  انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی بھی اڈیالہ جیل کے اندر روانہ  ہوئے۔


لاہور پولیس ٹیم بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات کرے گی۔

مصنف کے بارے میں