پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

01:18 PM, 23 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کر لیا اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ اس کے علاوہ  دیگر تحریک انصاف کے مرد کارکنان کا بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  جبکہ دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیاگیا۔

سماعت کے دوران رؤف حسن کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں کی رؤف حسن اور دیگر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نےرؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  اور دلائل میں کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنا ہیں۔

مزیدخبریں