گرفتاریوں اور مقدمات پر بڑا پلان، پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ آج علامتی بھوک ہڑتال کریں گے

12:43 PM, 23 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام  آباد: پی ٹی آئی کا گرفتاریوں،  چھاپوں اور قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات پر بڑا پلان سامنے آگیا۔تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ آج علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ دوپہر 3بجے لگایا جائے گا۔بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے ۔ بیرسٹر گوہر، اسد قیصر زرتاج گل سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کریں گے۔ 

آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی، حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا،  چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر ,زرتاج گل سمیت تمام ارکان بھوک ہڑتال کریں گے جو آج دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک پی ٹی آئی رکان پارلیمان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

 
ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ  بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، بانی چئیرمین اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ تحریک انصاف مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔


ارکان پارلیمنٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ان کے گھروں میں چھاپے اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ارکان کو خریدنے کے وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ بانی چئیرمین خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں