اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن نے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی، بیرسٹر گوہر نے استدعا کی سینٹرل سیکرٹیریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی۔ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔ ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے الیکشن کروائے۔
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی اور موقف اپنایا کہ سینٹرل سیکرٹیریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
کیس کی آئندہ سماعت سے متعلق پتا اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔