مخصوص  نشستیں کیس: سپریم کورٹ کے فیصلےپر پیپلز پارٹی نے بھی نظرثانی درخواست دائر کر دی

12:20 PM, 23 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی کو مخصوص  نشستیں دینے  کے حوالے سےسپریم کورٹ کا فیصلہ  پیپلزپارٹی نے بھی چیلنج کردیا ۔

پیپلزپارٹی نے اپنی نظرثانی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ قانون اور حقائق کے برعکس ہے۔ پی ٹی آئی نے مخصوص  نشستوں کا مطالبہ ہی نہیں کیا تھا پھر کیوں دی گئیں؟ آئین و قانون کے تحت پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔ 12 جولائی کا مختصر فیصلہ واپس لیا جائے۔ پی ٹی آئی  توالیکشن کمیشن، پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فریق ہی نہیں تھی۔



درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن سپریم کورٹ نے دونوں کو ایک سیاسی جماعت سمجھا، آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کا امیدوار قرار دینا خلاف قانون ہے۔ آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں الیکشن کے کئی ماہ بعد انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی مہلت دینا خلاف قانون ہے۔

مزیدخبریں