وزیرخزانہ کی سربراہی میں  اعلی سطح کا وفد چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوگا

 وزیرخزانہ کی سربراہی میں  اعلی سطح کا وفد چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوگا

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں  اعلی سطح کا وفد کل سے چین کا چار روزہ دورے پر روانہ ہوگا۔ 

 ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات کریں گے، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔قرض کی ری شیڈولنگ کے لیے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم بھی کیا جاسکتا ہے۔

دورے کے دوران وفد پانڈا بانڈز کے بارے  میں بھی بات چیت کریگا۔ چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم تقریبا ً 500 ارب روپے ہے، وزیرخزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے چین کو واجب الادا قرض کی 3 سال کے لیے ری شیڈولنگ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں