یوراگوئے:جنوبی امریکہ کے ملک یوراگوئے کے ساحل پر 2 ہزار سے زائد پینگوئن مردہ حالت میں پائےگئے۔
دو ہزار سے زائد پینگوئن کے مردہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتےہیں اس پر مختلف قسم کے سوالات اٹھناشروع ہوگئے ہیں ۔
جانوروں کی حمایتی تنظیم نے ان کی ہلاکت پر سوالات اٹھائے اور سوشل میڈیا پرایک نئی بحث نے جنم لے لیا۔ پینگوئن کی موت کی وجہ غیرقانونی ماہی گیرقرار دیے جارہےہیں۔تاہم جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی اور جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے آواز بلند کی تو اس بارے میں تحقیقات شروع ہوگئی۔
ماحولیاتی حامیوں نے پینگوئنز کی اموات میں اضافے کی وجہ ضرورت سے زیادہ اور غیر قانونی ماہی گیری کو قرار دیا ہے۔