نواز شریف کے خلاف سازش کا سرغنہ ثاقب نثارہے،عوام دوبارہ حکومت دیں کشکول کو بنی گالا بھجوادیں گے: وزیر اعظم 

05:02 PM, 23 Jul, 2023

فیصل آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے ۔ میں اگلے پانچ سال ایک کارکن کے طورپر نواز شریف کی قیادت میں کام کروں گا۔

فیصل آباد ستیانہ بائی پاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب ڈیفالٹ کا دور دور تک کوئی نشان نہیں۔ اگر ن لیگ کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا تو پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں کا اتحاد آئندہ بھی جاری رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفروہیں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں سازشوں سے روکا گیا تھا ۔ملک جادو ٹونے یاموم بتیاں جلانے سے نہیں  چل سکتے۔ہماری حکومت آئی تو جان لڑا دیں گے ، محنت سے  عوام کی قسمت بدل دیں گے ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ  خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی بازار میں بیچنے والا دوسروں کو چور ڈاکوکہتا رہا ۔پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑ کر قوم پر بوجھ ڈالا۔متحدہ حکومت نے ملکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے روکا۔ 

شہباز شریف نے کہا ہے 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کے دو پٹے پہنا کر اقتدار میں لائے گئے شخص نے ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، ثاقب نثارسازشی ٹولے کا سرغنہ تھا، الیکشن کی آمد آمد ہے، فیصل آباد کے عوام ان سازشیوں اور بہرپیوں کو شکست دے اور نواز شریف کو جتوا کر 2018 کا بدلہ لے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، آپ نے ووٹ کی طاقت سے نا صرف 2018 میں یہاں جو بہروپیے متعارف کرائے گئے ان کو شکست دینی ہے بلکہ آپ نے نواز شریف کو جتوا کر 2018 کا بدلہ بھی لینا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے اتحادی ہیں اور اس اتحاد کے انتہائی قابل احترام رکن ہیں۔ اس کے علاوہ آصف علی زرداری، مینگل ، خالد مگسی ، اے این پی کے اعظم حیدر ہوتی بھی ہمارے اتحادی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ن لیگ کا فطری اتحاد بنتا ہے یہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے منصوبوں پر ایک اینٹ کا اضافہ نہیں کیا، سابق حکمران  3 سال معاشرے میں زہر گھولتا رہا، بھونڈے الزامات لگاتے رہا، فیصل آباد کے نوجوان ساتھیوں ریکارڈ منگوا لو ، ان کا ریکارڈ ایسا ہی ملے گا جیسا کوئی دشمن کسی دشمن کے ساتھ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے دو پٹے پہنا کر بنی گالہ کے جس شخص کو اقتدار میں لایا گیا اس نے ملک میں تعمیر و ترقی کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ۔

 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کے امیدواروں کو شکت دی گئی اور بنی گالہ کے رہنے والوں کو اقتدار میں لایا گیا۔ اس وقت جو بھی سازش کی گئی اس کا سرغنہ اس وقت کا چیف جسٹس ثاقب نثار تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن کا کوئی وجود نہ تھا وہ الزامات لگاتے رہے۔ گزشتہ حکومت کا 4 سال تک ایک ہی کام رہا کہ  وہ معاشرے میں زہر گھولتی رہی۔

  

ان لوگوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے تو بڑے دعوے کیے کہ ملک میں سڑکوں، یونیورسٹیوں کے جال بچھا دوں گا۔ وہ کہتا رہا کہ میں جو لوگ  3 سو ارب ڈالر لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے انہیں میں واپس پاکستان لاؤں گا، بتاؤ! کیا ایک پائی بھی واپس ملک میں آئی۔

 شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس قلیل مدت میں ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، قوم کو یقین دلاتا ہوں ہم پر اعتماد کیا گیا تو کشکول توڑ کر اس کے حصے کر کے بنی گالہ کے آس پاس پہنچا دیں گے۔ یہ سب کچھ جادو ٹونے، لالٹین جلانے سے نہیں ہوگا بل کہ نواز شریف کی قیادت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران نے 190 ملین کا فراڈ کر کے پیسے جیب میں ڈال لیے،ہماری معیشت راکٹ کی طرح اوپر جا رہی تھی کہ ایک ایسے شخص کو اقتدار سونپا گیا جس نے سب کچھ برباد کر دیا، اس کا دعویٰ تھا کہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائے گا، لیکن 190 ملین 50 ارب روپیہ قومی خزانے میں کیوں نہیں آیا۔ اگر قوم نے جن کی گردن میں سریا اور تکبر ہے ان کی بات سننی ہے تو پھر اس ملک کا خدا ہی حافظ۔ ۔

  

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے بہروپیے پتا نہیں کیا کیا باتیں کرتے رہے۔ سابق حکمران 200 یونٹ تک بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب باتیں کرنے کا نہیں کام کرنے کا وقت ہے، نواز شریف آئندہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے میں ان کی قیادت میں ایک کارکن کی طرح کام کروں گا۔ دعوے سے کہتا ہوں کہ اقتدار ن لیگ کو ملا تو آئندہ 10 سالوں میں ملک کی معیشت بھارتی معیشت سے ٹکر لے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم 10 سالوں میں ملک کی معیشت کو بھارت کی معیشت کے برابر لے آئیں گے، اب اٹھیں اور نواز شریف کا ساتھ دیں۔ یہ سب کچھ بہت پہلے ہو چکا ہوتا اگر سازشی ٹولہ نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں نا اہل نا کرتا تو۔ ہم آئندہ قوم کو قابل فخر بنائیں گے۔

مزیدخبریں