جدہ :سعودیہ میں مو ٹے لوگوں کاوزن کر نے پربھی توجہ مرکوز کرلی ہے۔ وژن2030 میں وزن کم کرنا اور لائف سٹائل پرتوجہ دینا بھی شامل ہے۔ وژن2030 میں کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کو پرموٹ کرتے ہوئے لوگوں کوبہتر لائف سٹائل کی ترویج اور ترغیب دی جائے گی۔
ماہرین صحت کے مطابق خلیجی ممالک کا موسم خاصا گرم ہوتا ہے اس وجہ سے آئو ٹ ڈو ر سرگرمیوں کو اس طرح ترتیب دیاجارہا ہے اور کوشش جارہی ہےکہ تفریحی جگہیں ا یسی ہوں جہاں پر ان ڈور سپورٹس کی ترویج دی جائے ۔
ماہرین صحت کے مطابق موٹا عام سی بیماری ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں لیکن سعودی عرب میں اب اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور لوگوں میں آگہی پھیلائی جارہی ہے کہ موٹا پا پر قابوپانا ضروری ہے۔ یہ شوگر،بلڈ پریشر اور دل کے عارضوں سمیت متعدد بیماریوں کی جڑ ہے ۔ اس وجہ سے موٹاپے پر قابو پانا ضروری ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق10.5 فی صد بچوں میں وزن کی زیادتی اور 4.1 بچوں میں موٹاپے کی علامات ہیں جو خطرناک حد تک مزید بڑھ رہی ہیں۔ اس حوالے سے وژن2030 میں سعودیہ میں بچوں کی صحت پر توجہ د ی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ موٹاپے کی کئی وجوہات ہیں اس میں خاندانی نظام ،ماحول،کھانے کی روٹین اور فیملی بیک گرائونڈ بھی شامل ہے۔