OpenAI اینڈرائیڈ کے لیے ChatGPT رول آؤٹ کرنے کو تیار : پری آرڈر کے لیے دستیاب

OpenAI اینڈرائیڈ کے لیے ChatGPT رول آؤٹ کرنے کو تیار : پری آرڈر کے لیے دستیاب
سورس: File

سان فرانسسكو: OpenAI نے آنے والے ہفتے میں مقبول مصنوعی ذہانت (AI) ChatGPT چیٹ بوٹ کا اینڈرائیڈ ورژن لانچ کرنے کے اپنے منصوبے کا انکشاف کیا۔ چیٹ جی پی ٹی رواں سال مئی میں  iOS صارفین کے لیے ریلیز کی گئی تھی۔

 اوپن اے آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی ایپ کی لانچنگ کا اعلان کیا۔ گوگل پلے اسٹور میں پری آرڈر کے لیے ایپ دستیاب کر دی گئی ہے۔ تاہم اسے ابھی ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جا سکتا لیکن ایپ کی نیچے ینسٹال کا بٹن دبا کر اپنی دلچسپی ظاہر کی جا سکتی ہے  جس سے صارفین ایپ کے تیار ہونے کے بعد انسٹالیشن کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔

ایپ کی تفصیلات اس وقت ترقی کے مراحل میں ہیں لیکن ایپ کے اسکرین شاٹس اور تفصیل سے یہ اصل سافٹ ویئر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ صارفین ایپ کو مفت یا ادائیگی کرکے پلس چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

 
 

 چیٹ جی پی ٹی ایپ کا تجربہ ڈیسک ٹاپ کے تجربے سے تقریباً یکساں ہے بس چھوٹی اسکرین کا فرق ہے۔

مصنف کے بارے میں