عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی سوئمر امان صدیقی کا نیا قومی ریکارڈ

01:08 PM, 23 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  جاپان میں جاری عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں امان صدیقی نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے نیا قومی ریکارڈ بنادیا۔

امان صدیقی نے 400 میٹر فری اسٹائل میں 4:12.29 کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا ۔ 


اس سے قبل امان صدیقی نے ہی  4:15.78 کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔


نئے قومی ریکارڈ کے باوجود امان صدیقی اگلے راؤنڈ میں بنانے میں ناکام رہے۔ امان صدیقی کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 28 سیکنڈز پیچھے رہے ۔

مجموعی ہیٹس میں امان صدیقی 55 میں سے 50 ویں نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں