عوام کو صحت مند رکھنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ 

عوام کو صحت مند رکھنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ 

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور  صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے۔ یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  میری ہدایت پر "صحت مند غذا ۔تندرستی سدا " مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیاء پر WHO کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل  معلومات شائع کی جائیں گی۔ ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 % تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انتہائی مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے. ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئے اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی.

مصنف کے بارے میں