شارق جمال کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

12:21 PM, 23 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:   ڈی آئی جی شارق جمال کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔


ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق  شارق جمال کا آدھا  منہ  کھلا ہوا تھا  اور ان کے ہونٹوں اور دانتوں پر خون کے نشانات تھے ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق  ڈی آئی جی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے  جبکہ  شارق جمال کا جسم اکڑا ہوا تھا  اور  بائیں کہنی پر زخم کا ایک پرانا نشان پایا گیا ۔

مزیدخبریں