مریم نواز ایک ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئیں 

11:16 AM, 23 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازدبئی سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔  لاہور ایئر پورٹ پر سابق رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ذاتی سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہوئیں۔ مریم نواز عید الاضحیٰ سے قبل 24 جون کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئی تھیں۔

مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ دبئی میں منائی۔ اس کے بعد مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئیں جہاں سے گزشتہ روز دبئی پہنچی تھیں ۔ یواے ای اور سعودی عرب میں قیام کے دوران مریم نواز نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی۔

مزیدخبریں