اسلام آباد: طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر وفاقی حکومت نے تحقیقاتی کمیشن بنادیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغا ہوں گی۔ رابعہ جویریہ آغا قومی کمیشن انسانی حقوق کی چیئرپرسن بھی ہیں۔
تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کردیے گئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن جنسی ہراسانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کسی سرکاری عہدیدار کے کردار کا تعین کرے گا۔
واضح رہے کہ طیبہ گل نے الزامات لگایا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ڈیڑھ ماہ تک رکھا اور ان سے جسٹس جاوید اقبال کی ویڈیو لے کر اپنے کیس بند کروالیے۔