اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔ ٹرانسفر پوسٹنگ تک برائے فروخت تھی۔ اقتدارجانے کے بعد عمران خان پاگل ہوگئے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی ،آج اس کی قیمت عوام ادا کررہےہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔ عمران نیازی یادداشت کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ۔اقتدار کے ہوس میں اپنا توازن کھو بیٹھا ہے۔ عمران نیازی نے ملک کےعالمی وقاراوردوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔