حکومت کا درآمدکنندگان کو سہولت دینے کے لیے بڑا اعلان 

حکومت کا درآمدکنندگان کو سہولت دینے کے لیے بڑا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بعض پرتعیش اشیا پر عارضی پابندی کے باوجود حکومت نے یکم جون تک بندرگاہ پر آنے والی کھیپ اٹھانےکی اجازت دے دی ہے۔اس کا مقصد درآمد کنندگان کو نقصان سے بچانا ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی طرف سے بعض پرتعیش اشیاء کی درآمد پر عارضی پابندی کے بعد بھی ان اشیاء کی بہت سی کھیپ نادانستہ طور پر ہماری بندرگاہوں پر آ گئی ہے۔درآمد کنندگان کو ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے،حکومت ان تمام اشیاء کی معمولی سرچارج کے ساتھ درآمد کی اجازت دے رہی ہے جو1 جون تک ہماری بندرگاہوں پر پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری اور میں کوشش کر رہے ہیں کہ ان درآمد کنندگان کو بہت کم چاجز ادا کرنے پڑیں یا ترجیحی طور پر کوئی ہرجانہ یا کنٹینر ڈیٹینشن چارجز ادا ہی نہ کرنا پڑیں۔یقیناً اس کے لیے ہمیں کنٹینر ٹرمینل آپریٹرز اور کنٹینر مالکان کے تعاون کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں