استنبول میں یوکرین گندم سے متعلق معاہدہ سفارت کاری کی تاریخ فتح ہے: شہباز شریف 

07:39 PM, 23 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ استنبول میں یوکرین گندم سےمتعلق معاہدہ سفارتکاری کی تاریخ فتح ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ تمام بحران بامعنی مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عالمی خوراک کے بحران پر قابو پانے میں ترکیہ کے کلیدی کردار پر اس کا شکریہ اداکرتےہیں۔

مزیدخبریں