چوہدری شجاعت حسین پر کوئی بڑا دباﺅ ہے: مونس الٰہی

03:33 PM, 23 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے خط میں (ق) لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری چوہدری شجاعت کے ساتھ خط سے متعلق بات ہوئی تھی اور ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی میں نے خط لکھا ہے۔ 
مونس الٰہی نے کہا کہ خط میں (ق) لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا جبکہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں۔ 
مونس الٰہی نے اس پر چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ اس کا مطلب ہے پرویز الٰہی الیکشن نہیں جیتیں گے۔ چوہدری مونس الٰہی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے چوہدری شجاعت حسین پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔

مزیدخبریں