وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

02:03 PM, 23 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس دوران اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ کے سیاسی معاملات زیر غور آنے کے علاوہ آئندہ عام انتخابات اور معاشی حالات کی بہتری کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

مزیدخبریں