اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ اور حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے پر عمران خان کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ ، ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام اباد ، راولپنڈی ،کراچی ، لاہور ، پشاور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا۔
پورا پاکستان سڑکوں پر نکل آیا ہے
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) July 22, 2022
اب صرف عمران خان #MandateVsMafia
https://t.co/xlgxj0Tdh9
تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے چودھری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور کہا گیا کہ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔