لاہور میں چوروں اور ڈاکووں کی لوٹ مار اربوں میں چلی گئی

07:23 PM, 23 Jul, 2021

لاہور: گزشتہ چھ ماہ کے دوران چوروں اور ڈاکووں کی لوٹ مار اربوں میں چلی گئی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہریوں سے ڈیڑھ ارب روپے لوٹ لیے گئے ۔

لاہور میں جدید تفتیشی نظام کے باوجود پولیس چور اور ڈاکووں کو قابو کرنے میں ناکام رہی اور اُن سے صرف 17 کروڑ 20 لاکھ روپے ہی ریکور کر سکی ۔

ادھر ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی بہتر کرنے کے دعوے کرتے ہیں ۔ جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس صرف اور صرف اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرتی ہے ، عوام کو چوری کی رقم کبھی پوری واپس نہیں ملی ۔

شہریوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پولیس نے صرف چوالیس فیصد ریکوری کی ، پولیس صرف اور صرف لین دین کے مقدمات میں دلچسپی لیتی ہے ۔ جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود چوروں اور ڈاکووں کے خلاف کارروائیاں نہیں کی جاتیں ۔

مزیدخبریں