اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول

06:42 PM, 23 Jul, 2021

اسلام آباد: اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم شواہد سامنے آگئے ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نور مقدم کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا ۔ نور مقدم کی موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش بتائی گئی ۔ اس کے علاوہ قتل ہونے والی لڑکی کے جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے زخم بھی موجود ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ظاہر جعفر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی ۔ اس حوالے سے درخواست وزارت داخلہ کو بھیجوا دی گئی ہے ۔

آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔

نور مقدم کے معدے سے لیا گیا مواد فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہے ۔ معدے کی فارنزک رپورٹ پولیس کو تاحال موصول نہیں ہوئی ۔

مزیدخبریں