باغ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کشمیریوں کے لیے امتحان کا دن ہے ۔ آزاد کشمیر کی عوام نے ساتھ دیا تو قسمت بدل دیں گے ۔
باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عید کا تیسرا دن باغ کے لوگوں کے ساتھ گزارا ہے ، آج باغ کے عوام نے پورے پاکستان کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر کوئی کشمیر کے عوام کو اکٹھا کر سکتا ہے تو وہ پیپلزپارٹی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے ۔ سردار قمر الزمان کے تجربہ کی ضرورت ہے ۔ اُن کا آزاد کشمیر کی اسمبلی میں ہونا بہت ضروری ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارا رشتہ ووٹ اور اقتدار کا نہیں ہے ، ہمارا عوام سے رشتہ قربانیوں کا ہے ۔ باغ کے جیالوں نے سانحہ کارساز میں شہادتیں دیں ۔ وزیراعظم عمران خان اور مریم نواز جلسہ کرکے یہاں سے چلے جاتے ہیں ۔