اس حکومت نے ملک کو خواتین کیلئے غیر محفوظ بنا دیا ہے: مریم نواز

04:07 PM, 23 Jul, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس حکومت نے ملک کو خواتین کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ہے ۔ اس حکومت نے خواتین کی حفاظت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اُن کا دل نور مقدم اور ملک کی تمام بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث خواتین اس ملک میں غیر محفوظ ہوگئیں ہیں ۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1418515616403628034?s=20

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے بعد سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی بھی مہم چلائیں گی ۔ مریم نواز کل ہفتہ کے روز سیالکوٹ کا دورہ کرینگی ۔

مریم نواز سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی جلسہ سے خطاب بھی کرینگی ۔  جلسہ کے بعد مریم نواز سیالکوٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرینگی ۔

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی سیٹ لیگی رکن صوبائی اسمبلی ارمغان سبحانی کے انتقال سے خالی ہوئی تھی ۔

مزیدخبریں